کورونا، 50اموات، کراچی میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں شروع، مقدمات درج

کورونا، 50اموات، کراچی میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں شروع، مقدمات ...

  

 اسلام آباد، کراچی، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر،نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا سے مزید 50افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 27789ہوگئی،2233نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہوگئی۔ کراچی میں کووڈ ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت مقد مہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آرکے مطابق دونوں گرفتار افراد کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں روکا گیا، ویکسین کارڈ مانگنے پر علم ہوا کہ دونوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ادھر ترجمان محکمہ صحت کے مطابقلاہور میں مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 447 نئے کیس رپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 4 فیصد تک جا پہنچ گئی۔

کوروناہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -