ہنجروال اغوا کیس،پولیس چالان میں 2خواتین سمیت 7 ملزم نامزد 

ہنجروال اغوا کیس،پولیس چالان میں 2خواتین سمیت 7 ملزم نامزد 

  

لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقہ سے چار لڑکیوں کے اغوا اور مبینہ بداخلاقی کیس کی پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مقدمہ کا چالان پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروادیاہے،پولیس نے چالان میں 2خواتین سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا ہے،ملزمان میں قاسم،نعیم،کاشف،شہزاد،آصف،زینب اور عائشہ کو نامزد کیا گیا ہے،چلان کے متن میں مزید کہا گیاہے کہ ملزمان نے بچیوں کو لاہور سے اغوا کرکے ساہیوال منتقل کیا،ملزمان نے بچیوں کو ساہیوال منتقل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی اعانت کی،مقدمے میں ایک بچی کے ساتھ بداخلاقی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،بچیوں کی میڈیکل رپورٹس کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے،بچیوں کے والد عرفان کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -