لیاقت آباد،ریکارڈ یافتہ تین رکنی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

 لیاقت آباد،ریکارڈ یافتہ تین رکنی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد حسن رضا ہاشمی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ڈکیت و چور گینگ کے 3ملزمان میں سرغنہ عارف عرف افی، ثاقب عرف شامو اور افتخار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،20 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان گلیوں محلوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی سمیت چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -