دعابھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر حلیم عادل شیخ کیساتھ خفیہ شادی ڈکلیئر کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاست میں ایک اور خفیہ شادی منظر عام پر آگئی، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم شیخ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کی ولادت پر اعلان کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی۔ انکی شادی رکن سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ سے ہوئی۔پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں اور بتا یا بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ ہے۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے بھی اپنی خفیہ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کی ہے، کوئی جرم نہیں کیا۔
دعا بھٹو