قومی بد ترین مہنگائی کی ذمہ داری ظالم حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے: شہباز شریف 

قومی بد ترین مہنگائی کی ذمہ داری ظالم حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے: ...

  

  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا  ہے کہ پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے،بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔  جمعہ کو  شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان۔ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے، پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -