ہم پورے خطے کیلئے اہم، دباؤ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا، افغان وزیرخارجہ

  ہم پورے خطے کیلئے اہم، دباؤ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا، افغان وزیرخارجہ

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھے۔افغانستان کی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے خطرے کا باعث نہیں تھے اور اب ان پر دباؤ بھی نہیں ڈالا جانا چاہیے۔امیر خان متقی نے کہا ہمارے دنیا کیساتھ اچھے تعلقات ہیں جبکہ  متعدد ممالک کی طرف سے ہم پر دباؤ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ امیر خان متقی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکہ کو مخاطب کیا۔انہوں نے مزید کہا ایک ترقی یافتہ اور مستحکم افغانستان خطے اور دنیا کے حق میں بہتر ہے ا و ر عالمی برادری اب یہ جان چکی ہے۔ ہم دنیا کیساتھ معاشی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پورے خطے کیلئے اہم ہیں۔

افغان وزیر کارجہ

مزید :

صفحہ اول -