ریسکیو1122نے پنجاب بھرمیں 1006 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

ریسکیو1122نے پنجاب بھرمیں 1006 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1006 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔449معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 68فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ 


واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1106متاثرین میں 940مرد اور166خواتین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -