پنجاب پولیس میں گریڈ 17سے 19کے افسروں کے تقرروتبادلے 

  پنجاب پولیس میں گریڈ 17سے 19کے افسروں کے تقرروتبادلے 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں گریڈ سترہ، اٹھارہ، انیس کے افسران کے تبادلے و تقرریاں، ایس پی سکیورٹی لاہور دوست محمد کو تبدیل کر کے انکی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ عبداللہ لک ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد،اے آئی جی ٹریننگ معاز ظفر ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ،سید علی ناصر رضوی کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب، تقرری کی منتظر شازیہ سرور،، ڈپٹی ڈائیریکٹر ایلیٹ فورس ،اعجاز رشید کا ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور سے بطور ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب،ایس پی آصف مسعود کو سپیشل برانچ راولپنڈی سے تبدیل کر کے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم،ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان حسن جاوید کو ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور، ایس پی جڑانوالہ محمد رضا ایس پی آپریشن اقبال ٹاون لاہورتعینات کردیے گئے،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی غلام فرید خان کو پنجاب پٹرولنگ ہائی وے،تقرری کے منتظر ظفر اقبال کو آر پی او آفس فیصل آباد، تقرری کی منتظر خاتون افسر تسنیم اختر کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ٹریفک پنجاب،محمد نذیر کو پنجاب پٹرولنگ ہائی وے،ذوالفقار علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر پنجاب ،غلام شبیر کو ڈی ایس پی سی آئی اے شیخوپورہ،محمد انور کو جنوبی پنجاب آفس،  محمد رضوان کو جنوبی پنجاب آفس،علی عبّا س کو انوسٹی گیشن سول لائن ہیڈ کوارٹر لاہور،سید حماد نبی کو جنوبی پنجاب آفس،سیف اللہ کو ڈی ایس پی سٹی جھنگ اور افتخار احمد کو سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس تبادلے 

مزید :

صفحہ اول -