چہلم امام حسین ؓ پربھرپور سکیورٹی فراہم کیجائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز

 چہلم امام حسین ؓ پربھرپور سکیورٹی فراہم کیجائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہاہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پربھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مستقل امن کے قیام کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کا کردارقابلِ ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں شیعہ اکابرین کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزوقار شعیب قریشی،ایس پی سٹی رضوان طارق، ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا،ایس پی سول لائن صفدر رضا کاظمی اور دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔آغا شاہ حسین قزلباش، افسر حسین خان، سید خرم عباس نقوی، سید ذوالفقار حیدر سمیت دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہوئے

مزید :

علاقائی -