شہر کے مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،قتل کا شبہ

شہر کے مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،قتل کا شبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں مختلف مقامات سے دو نامعلوم  افراد کی لاشیں برآمد شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں افراد کو قتل کیاگیا ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا اور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں دو افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع  پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں افراد کو قتل کر کے لاشیں خالی پلاٹ میں پھینکی گئی ہیں پولیس کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 30 سے 35 سال ہیں ان کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

مزید :

علاقائی -