بلاول سے امریکی ناظم الامور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں 

بلاول سے امریکی ناظم الامور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔دوران گفتگو برطانوی ہائی کمشنر نے پی پی چیئرمین کو سندھ کے دورے سے متعلق بھی بتایا۔بلاول بھٹو نے کرسچین ٹرنر کے دورہ سندھ کے پروگرام کا خیر مقدم کیا۔قبل ازیں امریکی ناظم الامور  نے بھی  چیرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا جس کا انہوں نے خیرمقدم بھی کیا۔ انہوں نے امریکی سفارتکار انجیلا ایگلیر کو یقین دہانی کرائی کہ اہل سندھ کی روایتی میزبانی کے باعث آپ کا دورہ سندھ یادگار ہو گا 

بلاول 

مزید :

صفحہ اول -