عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس  کا اتوار کو کراچی پہنچنے کا امکان 

  عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس  کا اتوار کو کراچی پہنچنے کا امکان 

  

کراچی، لاہور (آئی این پی، فلم رپورٹر)  ائیر ایمبولینس کا اتوار کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، عمر شریف کے ساتھ فیملی کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا۔  ائیر ایمبولینس کراچی میں 12 گھنٹے قیام کے بعد پیر کو امریکہ روانہ ہوگی جبکہ کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔  اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری جبکہ مریض کو استثنی حاصل ہے۔  سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وقت کم ہے، ویزے فوری طور پر حاصل نہیں کیئے جا سکتے،لہذا عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں۔  اہل خانہ میں انکی 2 بیویوں دیبا اور زرین، جبکہ اولادوں میں فواد اور جواد جاہیں گے۔

عمر شریف 

مزید :

صفحہ اول -