شاہدرہ، دیرینہ دشمنی پر 4افرادکی فائرنگ 28سالہ نوجوان قتل

شاہدرہ، دیرینہ دشمنی پر 4افرادکی فائرنگ 28سالہ نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ میں دیرینہ دشمنی پر 4افرادنے فائرنگ کر کے 28سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں دیرینہ دشمنی پر نوازش۔اظہر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے 28 سالہ فیضان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے  فیضان اندورن شہر لوہاری کا رہائشی تھا اپنے تایا کے گھر مہمان آیا ہوا تھا،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق فیضان گلی میں کھڑا تھا ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کے چچازاد بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -