نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس  ملزم کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ 

 نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس  ملزم کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی مد میں لوگوں سے فراڈ کے کیس میں ملزم عبد الحمید قادری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایاکہ ملزم پر پلاٹوں کی جعلی فائلز فروخت کرنے کا الزام عائد ہے

،ملزم نے لوگوں سے رقم لینے کے باوجود مالکانہ حقوق فراہم نہ کئے، ملزم کے خلاف نیب لاہور کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -