وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں مختلف ناموں پرغور کرینگے،فروغ نسیم
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مختلف ناموں پرغور کریں گے۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں، توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بار معاملہ زیربحث آیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔ وزیراعظم جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے، اس معاملے پر آج مشاورت مناسب نہیں۔
فروغ نسیم