جنوبی چھاؤنی، پولیس نے کالج جاتی طالبہ کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جنوبی چھاؤنی پولیس نے کالج جاتی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کے دوران کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نعیم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا،فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھنچنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔