ٹریکٹر ٹرالی میں چوری شدہ موٹر سائیکلز اور بھنگ لیکرجانیوالے ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، ٹریکٹر ٹرالی میں چھپا کر چوری شدہ موٹر سائیکلز اور بھنگ لیجانے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران مشکوک ٹریکٹر ٹرالی سے تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 404 کلو گرام بھنگ خشک اور 05 موٹرسائیکلز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔