محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 30ستمبر تک ڈیڈ لائن 

محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 30ستمبر تک ڈیڈ لائن 

  

 مردان (بیورورپورٹ) ایکسائز ٹیکسیشن نے گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اورتیررفتاررکشوں کی رجسٹریشن کے لئے 30ستمبر تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ مقررہ مدت میں گاڑیاں رجسٹرڈ نہ کرنے والوں کے خلاف یکم اکتوبر سے کریک ڈاؤن اپریشن شروع ہوگا یہاں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکارٹیکس کے ضلعی آفیسر فواد اقبال میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کے ساتھ اہم اجلاس میں ہواہے جس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ عوام کو تکلیف اور مشکلات سے بچنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیاجائے تاکہ وہ ازخوداپنی گاڑیاں،موٹرسائیکلیں اور تیزرفتار محکمہ ایکسائز کے لئے ساتھ رجسٹرڈ کریں اس مقصد کے لئے 30ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگا اوربلاامتیاز کاروائیاں ہونگیں اس مقصد کے لئے ایکسائز اورپولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں جرائم اور دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کی جاتی ہے جس سے ملک اور عوام کو سخت نقصان اٹھاناپڑتاہے جس کا روک تھام اورسدباب کے لئے اقداما ت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -