پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،62 بہترین افسران میں اسنادو کیش انعام تقسیم

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،62 بہترین افسران میں اسنادو کیش انعام تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔تقریب میں آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری محمد عاصم جسرا سمیت شفٹ کمانڈرز ڈی ایس پیز شریک ہوئے۔ عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختلف شعبوں کے62قابل افسران میں اسنادوکیش انعامات تقسیم کیے گئے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات میں میں کام کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز جن میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ،الیکٹرانک ٹکٹنگ،میڈیا مانیٹرنگ، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر،ڈسپیچ ایکسیس کنٹرول،الیکٹرانک ڈیٹا انالیسزسینٹر،ویڈیو کنٹرول سینٹر اور پکار15کے بہتر ین ا?فیسرز کواسناد اورکیش انعامات دئیے گئے۔


 اس موقع آپریشن کمانڈر ایس پی محمد عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ مثبت مقابلے کی فضا افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہی ہے ان کا مزید کہناتھا کہ انعامات دینے کا مقصد ہر ماہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -