نوشہر ہ،مختلف واقعات میں  خاتون اور نوجوان جاں بحق 

نوشہر ہ،مختلف واقعات میں  خاتون اور نوجوان جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ مختلف واقعات  میں ایک خاتون اور ایک نوجوان جاں بحق ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ریسکیو نوشہرہ نے ڈیڈ باڈی  کو قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق نوشہرہ شیرین کوٹوں کے مقام سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق نا معلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق۔امداد ادین ولد ضیا خان سنہ مردان موقع پر ہی جاں بحق ریسکیو 1122 نوشہرہ سے سٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو  DHQ ہسپتال منتقل کیا دوسرے واقعہ میں  نوشہرہ مثل آباد خیشگی لارا سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اطلاعات کے مطابق نا معلوم شخص  کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی فائرنگ کی صورت میں عمران عمر 29 سال زخمی  زوجہ عمران عمر 23 سال گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والی خاتون کو  NMC ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔