فیکڑی ایریا،محلے دار خاتون سے تلخ کلامی، صلح کے باوجود محرر کا دو بھائیوں پرتشدد
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقہ میں دو نوجوان بھائیوں کی محلے دار خاتون سے معمولی بات پر تلخ کلامی پر صلح کے باوجود محرر کا صلح نامہ ماننے سے صاف انکار، دونوں بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کر کے شدید مضروب کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا میڈیکل رپوٹ میں تشدد ثابت ہونے پر سی سی پی او لاہور نے شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی ڈی ایس پی ڈیفنس کو انکوئری کر کے رپوٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کہ علاقہ ستارہ کالونی کے رہائشی عرفان اور اسکے بھائی کی اپنے محلے دار خاتون ش کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی خاتون نے غصہ میں آکر ون فاہیو پر کال کر دی پولیس دونوں کو پکڑ کر تھانے لے گی بعد ازاں معززین علاقہ اور محلے داروں نے معاملہ رفع دفع کروا کر دونوں میں راضی نامہ کروا دیا۔ محرر فہیم نے صلح نامے کا سنتے ہی آگ بگولہ ہو گیا عرفان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، مار مار کر لہولہان کر دیا نوجوان کی چیخوں پکار سے تھانے میں موجود سائل خوف زدہ ہوگئے، کیونکہ دونوں فریقین کو محرر فہیم ڈیل کر رہا تھادرایں اثنا خاتون کو کمرے میں بلا کر درخواست پر دستخط کر نے پر مجبور کیا اور اقدام خودکشی سمیت دیگر دفعات کے تحت دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا جوڈیشل مجسڑیٹ نے راضی نامے کی بنیاد پر ضمانت منظور کر تے ہوئے اور میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا ڈاکٹری رپوٹ میں واضح تشدد ثابت ہونے پر مضروب نے حصول انصاف کیلے سی سی پی او لاہور کو تحریر ی درخواست دیدی