فراڈ کیس، 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سستی گاڑیوں کے نام پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان شفیق حالی اور محمد اعظم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی،احتساب عدالت نے ملزمان کو 4 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب کے 7 گواہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کے روبرو گواہوں کے بیانات ریکارڈ، جرح مکمل کی گئی،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے سستی گاڑیوں کے نام پر لوگوں سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔