ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کو شعار بنائیں، آئی جی

 ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کو شعار بنائیں، آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شاہرات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار پنجاب پولیس کا چہرہ ہیں جو اپنے قول و فعل، طرز عمل اور سروس ڈلیوری سے عوام میں محکمہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہیں لہذا ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار پہلے سے زیادہ محنت، فرض شناسی اور ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کریں کیونکہ عوام کی نظریں اور دور جدید کے کیمروں کی آنکھیں ہر وقت آپ کی کارکردگی اور رویوں کومانیٹر کر رہی ہوتی ہیں۔ دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم گفتاری کو شعار بنایا جائے۔ ایس او پیزکے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے لئے جانے والے ڈرائیونگ اور کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ریکارڈ کا حصہ لازمی بنایا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریفک مینجمنٹ اور حادثات کی روک تھام میں جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر آگاہی لیکچرز، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے جس میں افسران و اہلکار عوام کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور اسکے اثرات بارے مکمل آگاہی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کی میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس ڈ ی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور اوورلوڈنگ کے حوالے سے خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران اب تک217 مقدمات درج کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں  437گاڑیوں کو بند جبکہ 211 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
   آئی جی

مزید :

علاقائی -