حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،سرور عاصم
لاہور(پ ر) حکومت عوامی مسائل حل کرے اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور پریشان حال عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ وزیر اعظم مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہیں۔ ان خیالات کااظہارانجمن تاجران ہادیہ حلیمہ سنٹر اردو بازار کے صدر سرور عاصم نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اس لئے وعدے پورے کریں