والدین تحفظ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر
لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور والدین تحفظ ایکٹ آرڈیننس پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور غریبوں کو ان کا حق دلوانے کے حوالے سے متحرک ہے۔ محمدیہ کالونی، گلی نمبر 14 نزد علی ہجویری مسجد جیا موسیٰ کے رہائشی محمد اصغر ولد منشی نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی۔ ڈی سی لاہور نے محمد اصغر کے بیٹے کو گھر خالی کرنے کی مہلت دی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے پولیس اور متعلقہ گرداور کے ہمراہ کارروائی کی اور گھر کا قبضہ بیٹے سے واپس لے لیا۔
گھر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔محمد اصغر نے گھر کا قبضہ دلوانے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور ہمیشہ غریبوں کے حق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔