ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے،فیصل رفیق
لاہور (سٹی رپورٹر) تجارتی مراکز پر ہفتے کے روز کی پابندی کی منسوخی قابل تحسین فیصلہ ہے۔ حکومت تجارتی مراکز کیلئے کاروباری فضا میں استحکام پیدا کرے تاجر ملکی معیشت کے بحرانوں کو شکست دے دیں گے۔ پنجاب حکومت کے کرونا پابندیوں بندشوں میں نرمی بارے فیصلے پر تاجر برادری مشکور ہے۔ ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے تاجر برادری سے حالات کو معمول پر لانے اور کاروباری سرگرمیوں کو سازگار سمت لیجانے کیلئے ویکسینشن لگوانے کی اپیل کی ہے۔
تے ہوئے کہا کہ تاجر بھائی کسی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کریں۔ بروقت ویکسئین لگوائیں اور کرونا بچاو مہم میں قومی و ذاتی جانی مفاد کو محفوظ بنائیں۔ ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی غلط فہمیوں اور ہوائی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے فی الفور ویکسینشن کروائیں تاکہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں اڑان بھرسکیں اور غربت و معاشی بدحالی کا جمود ٹوٹ سکے۔