محکمہ جنگلات سفاک شکاریوں کے خلاف سرگرم ہے،شاہد زمان

محکمہ جنگلات سفاک شکاریوں کے خلاف سرگرم ہے،شاہد زمان

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کے پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار کی مکمل روک تھام کے پختہ عزم کے پیش نظرمحکمہ وائلڈلائف ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء  اللہ خان کی زیر قیادت متعدد کارروائیوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سرگودھا ڈاکٹر میاں محمد اخترکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سرگودھا عروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چاچڑ شریف دریائی ایریا تحصیل شاہ پور سے فالکن کے غیر قانونی شکار میں ملوث 04افراد کو شکار کے سازو سامان سمیت گرفتار کر کے کیس کمپاؤنڈ کی درخواست پرمجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان نوید طارق کی زیر سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف خالد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کارروائی کی۔

ڈی جی خان سے بٹیرکے غیر قانونی شکارکیلئے استعمال کیاگیا سامان قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورریجن عبدالشکور منج کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹربابر عمران نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران فالکن کے شکارمیں ملوث 04افراد گرفتار کرکے انہیں 55ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع نارووال رانا زاہد پرویز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور نارووال کی شہری آبادی سے نایاب جانورپینگولن کو برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیااور حسب ہدایت فوری طور پر اسے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا۔ یادرہے کہ پینگولن کی دنیا میں کل آٹھ انواع ہیں اورانٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق اس کی آبادی خطرے سے دوچار ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ سمگل ہونیوالاممالیہ ہے۔گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سیالکوٹ مالک تارڑ نے سمبڑیال سے فالکن کے 03غیرقانونی شکاریوں کوگرفتارکرکے کیس کمپاؤنڈ کرتے ہوئے انہیں 30ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -