انجمن حمایت اسلامی رفاہی خدمات جاری رکھے گی‘ غلام محمود قریشی

انجمن حمایت اسلامی رفاہی خدمات جاری رکھے گی‘ غلام محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) برصغیر کی قدیم ترین رفاہی اور تعلیمی تنظیم انجمن حمایت اسلام کے 137ویں یوم تاسیس پر صدرجسٹس (ر) غلام محمود قریشی‘سیکرٹی جنرل میاں محمد منیر اور سیکرٹری فنانس مرزا خادم حسین جرال نے پوری قوم کو مبارک دی ہے۔بے آسرا اورمفلس مسلمانوں کا جبراً مذہب تبدیل کروا کرہندو اور مسیحی بنانے کاتدارک کرنے کی خاطر اہل لاہور نے24ستمبر1884کو دار الشفقت، سکولوں اور کالجوں کی بنیاد رکھی تھی۔ صدر انجمن حمایت اسلام جسٹس (ر) غلام محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی اٹھارہ ادارے محروم طبقے کی فلا ح وبہبود کے ساتھ ساتھ سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔