ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے قابل مذمت،اعجاز چوہدری

ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے قابل مذمت،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (جنرل رپورٹر)حکمران جماعت سینیٹ کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پر حملے، وحشیانہ تشدد اور بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آسام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، آر ایس ایس کے غنڈوں اور دہشتگردوں نے بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے ہٹلرثانی مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وزیراعظم  بھارتی جارحیت اور بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

، آر ایس ایس کے انتہاء  پسند اور جنونی ہندوؤں نے فاشسٹ مودی کی ایماء  پر پورے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، عالمی برادری کو بھار ت میں بڑھتے ہوئے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے واقعات کا فی الفور نوٹس لینا ہوگا، اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے لاکھوں کشمیریوں کو پنجرے میں بند کررکھا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری اپنا منافقانہ اوردوغلہ پن ختم کرے، بھارت کی افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا بیڑہ غرق ہو ہوچکا ہے، جس سے بھارت پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے،22 کروڑ عوام اپنے وطن کے دفاع اور سالمیت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی، بھارت جان لے ناکامی اور شرمندگی اس کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔