جامعہ اشرفیہ کے مولانا مفتی  محمد زکریا کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں 

  جامعہ اشرفیہ کے مولانا مفتی  محمد زکریا کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں 

  

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث مولانا مفتی محمدزکریا کی ہمشیرہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں مرحومہ بشیر احمد کی اہلیہ اورجامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجد حسن کے مؤذن حافظ حماد حسن کی والدہ تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی، مرحومہ کو مقامی قبرستان شیر شاہ اجھرہ لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دریں اثنا ء جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا مفتی محمدزکریا کی ہمشیرہ کی وفات پر مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مو لا نا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا محمد یو سف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -