چوروں کی چیخوں سے ایوان اورزندان گونج رہے ہیں،اشرف عاصمی
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی چوروں کی چیخوں سے ایوان اورزندان گونج رہے ہیں۔احتساب کی گرفت میں ڈھیل اورقومی چوروں کے ساتھ ڈیل جمہوریت کاڈیتھ وارنٹ بن سکتی ہے۔ آزاد اورفعال عدلیہ کے ہوتے ہوئے میں قومی چوروں کواپنے بچاؤکیلئے کوئی چورراستہ نہیں ملے گا۔ ہمارے قانون دان صرف گفتار نہیں کردار کے بھی غاز ی ہیں۔
کالے کوٹ کی کرنوں سے معاشرہ روشن اورانصاف کی فراوانی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ کرپشن کیخلاف ہرسطح پر انتہائی منظم،موثراور زوردارآپریشن کاآغاز کیا جائے۔ عدلیہ کی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامرانی اورنیک نامی ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہونا قوم اورقانون کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے، یہ سلسلہ بندکیاجائے۔ عوام کواپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب ایوانوں کوعہدحاضر کے فرعونوں،نمردوں اورچوروں سے پاک کرنے کابیڑااٹھاناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام یادرکھیں اگرقومی چور دندناتے رہے توپاکستانیوں کی آزادی خدانخواستہ خطرے میں پڑجائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون دانوں نے عام ہم وطنوں کے روشن مستقبل کیلئے چاردہائیو ں سے اقتداراورقومی وسائل پرقبضہ جمائے بیٹھے ٹولے کوللکارا ہے۔ کالے کوٹ کی جہدمسلسل سے انصاف کی فراوانی کاراستہ ہموار ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی چوروں کے بے نقاب ہونے سے ان کے حامی پیچھے ہٹ رہے ہیں،ان کی نام نہادتحریک میں معاشرے کے عام طبقات شریک نہیں ہو ئے۔ نیب کے ہاتھوں قومی چوروں کی گرفتاری نے متحدہ اپوزیشن کومردہ اپوزیشن بنادیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مسترد ٹولے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔قومی وسائل ہڑپ کرنیوالے قابل رحم نہیں،ان کااحتساب ضرورہوگا۔