ڈیرہ،ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر ملزم کا باپ بیٹے پر حملہ،بیٹا زخمی

ڈیرہ،ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر ملزم کا باپ بیٹے پر حملہ،بیٹا زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پڑوسی خاتون سے مبینہ ناجائز تعلقات پر منع کرنے پرتھانہ صدر کی حدود گاؤں بڈھ میں ملزم کا طیش میں آکر باپ بیٹے پر کلہاڑی کی مدد سے قاتلانہ حملہ، بیٹا زخمی، باپ بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گاؤں بڈھ میں ملزم غلام عباس قوم کلیرا نے 24سالہ ایوب اور اسکے والد54سالہ حقنواز پر اس وقت کلہاڑی کی مدد سے قاتلانہ حملہ کیا جب وہ اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔ ملزم کے حملہ میں ایوب نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ایوب کے والد کے مطابق ملزم غلام عباس کے ہمارے پڑوسی رحمت اللہ کی اہلیہ سے مبینہ ناجائز مراسم تھے جس پر،ملزم کو گلی میں آنے جانے سے منع کیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا اور اسی عداوت میں اس نے یہ اقدام اٹھایا۔ تھانہ صدر پولیس نے زخمی ایوب کے والد حقنواز کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -