انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر کا ایڈمیشن ہال کا دورہ
پشاور (سٹی رپورٹر)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انڈرگریجوایٹ کے اوپن میرٹ پر داخلوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے ایڈمشن ہال کا دورہ کیا۔انہوں نے داخلہ کے لئے آئے ہوئے طلباء اور انکے والدین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا اور اسکو سراہا۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہو ہے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی اس صوبے کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جس سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی تمام شعبہ جات پاکستان انجینئرنگ کونسل کی آؤٹ کم ایجوکیشن سسٹم (او بی ای سسٹم) کے مطابق ایکری ڈیٹڈہیں جو کہ بین الاقوامی میعار کے مطابق ایک تعلیمی نظام ہے جس سے فارغ التحصیل طلباء کے ڈگری کو دنیا کے تمام ممالک میں تسلیم کی جاتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں 19ویں نمبر پرہے جو آؤٹ کم ایجوکیشن سسٹم (او بی ای سسٹم) کیساتھ ایکری ڈیٹڈ ہے۔ انجینئرنگ یونیوسٹی آپ کو ایک اعلیٰ اور معیاری تعلیمی ماحول مہیا کرتی ہے جو آپ کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر راشد نواز نے طلباء کو ایڈمیشن پروسز کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ ایڈمیشن پروسز کی معلومات کیلئے ہماری ویب سائٹ www.enggentrancetest.pkکا باقاعدہ ویزٹ کیا کریں اور ہماری طرف سے جاری کردہ ایس ایم ایس کیلئے چوکس رہیں۔ انہوں نے طلباء کو تاکید کی کہ وہ ایڈمیشن کے دوران اپنی ٹیکنالوجی کی چناؤ میں احتیاط سے کام لیں۔ اس سلسلے میں طلباء ایڈمیشن سٹاف سے بھی رہمنائی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ تمام داخلے میرٹ لسٹ کے مطابق ہونگے جس میں بعد میں کسی بھی ردوبدل کی گنجائش کی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے ایڈمیشن پروسز کیلئے تعاون پر یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ،رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، ٹریژرر پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ،چئیرمین شعبہ جات اور دیگر سینئر فیکلٹی و ایڈمینسٹریشن حکام بھی موجود تھے۔