جماعت اسلامی ضلع بنوں نے مہنگائی کیخلاف منڈان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ 

جماعت اسلامی ضلع بنوں نے مہنگائی کیخلاف منڈان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ضلع بنوں نے مہنگائی کے خلاف منڈان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی مظاہرے ضلعی امیر اجمل خان،نائب امیر حاجی اختر علی شاہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ناصر خان،سیاسی امور انچارج حاجی صدیق خان،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ،حلقہ شہر کے امیر مولانا ہدایت اللہ،اشفاق خان ودیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے کیوں کہ وہ ملک میں آٹے، چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں اور اس نے ملک کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان وعدوں پر عمل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے جو وزیراعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل عوام سے کیے تھے اُنہوں نے حکومت پر ملکی معیشت کو عالمی مالیاتی فنڈ کے حوالے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جس نے انتخابات سے قبل 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اس نے 10 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار کردیا ہے تحریک انصاف حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی آئے روز بڑتھی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اشیائے خورد نوش عوام کے دسترس سے باہر ہوگئے ہیں حکومت میں بیٹھے آٹا چور چینی چور پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے اگر حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی مجبوراً احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -