جماعت اسلامی جبری مذہب تبدیلی بل کو یکسر مسترد کرتی ہے،عبدالواسع

    جماعت اسلامی جبری مذہب تبدیلی بل کو یکسر مسترد کرتی ہے،عبدالواسع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان)   جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جبری مذہب تبدیلی بل کو مسترد کرتی ہیں۔ حکومت اغیار کے اشاروں پر اسلام کی منافی قانون سازی میں مصروف ہے۔ غیر اسلامی بلوں کے ذریعے معاشرے کو لادینیت کا بطرف دھکیلا جارہا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رحمانیہ درگئی میں جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے ضلعی تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین، شیخ القرآن والحدیث مولانا مسیح گل بخاری، ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری توحید خان اتمانی نے بھی خطاب کیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوسع نے مزید کہا پی ٹی آئی کی حکومت اپنے انتخابی نعروں اور دعووں میں ناکام ہو چکی ہے۔ مدینہ کی اسلامی ریاست پر قوم کو دھوکہ دیا گیا۔ ملک میں تعلیم، صحت، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز سمیت تمام قومی ادارے تباہی کے دھانے پر ہی۔ حالیہ نتائج سے تعلیم کے شعبہ کا مذاق اڑایا گیا۔  موجودہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے جس سے غریب طلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے۔جماعت اسلامی اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ میٹرک تک عوام کو فری تعلیم فراہم کرے۔ آشیائے خوردونوش پٹرولیم مصنوعات اور ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہاہے۔ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس کر فاقوں پر مجبور ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود چینی، دالیں، آٹا، کپڑا وغیرہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگے ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیکر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیں۔