بنوں،تجاوزات کیخلاف  آپریشن مہم میں 1365  کنال وقف اراضی واگزار 

بنوں،تجاوزات کیخلاف  آپریشن مہم میں 1365  کنال وقف اراضی واگزار 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں غیر قانونی قا بضین اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن مہم کے دوران ضلع بنوں میں 1365کنال وقف اراضی وا گزار کرالی۔اس سلسلے میں سیکرٹری اوقاف، حج مذہبی واقلیتی امور، خیبر پختونخوا خیام حسن کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر بنوں طیب حیات کی سربراہی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں جنید، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر(سنٹر)خیبر ْپختونخواارشد کمال، منیجر اوقاف بنوں شیر اسلم،مقامی پولیس اور محکمہ اوقاف اور محکمہ مال ضلع بنوں کے عملے نے1365 کنال وقف اراضی واقع مامند خیل بنوں کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کر کے محکمہ اوقاف نے اپنے قبضہ میں حاصل کرلی۔سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور، خیبرپختونخوا نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ بنوں اور متعلقہ عملہ کی کا?شوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اوقاف ارا ضی پرغیر قانونی قابضین کے قبضوں کو ختم کرنے اورتجاوزات ہٹانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -