منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون،5 گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون،5 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق پنجاب سے ہے جو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 5 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز تھانہ پھندو، تھانہ گلبہار اور تھانہ چمکنی کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے دو کا تعلق حسن ابدال پنجاب سے ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب نے صادق ولد حسین سکنہ چئیرمین دفتر، ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان نے عارف ولد محمد شیر اور عبداللہ ولد حکیم جبکہ ایس ایچ اوتھانہ چمکنی نے منشیات سمگلرز یاسین ولد اسلام گل اور آصف محمود ولد محمد یونس ساکنان حسن ابدال کوگرفتار کر لیا ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -