داؤد زئی پولیس کی  کارروائی،رہزن گرفتار

داؤد زئی پولیس کی  کارروائی،رہزن گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ سربند اور تھانہ داود زئی پولیس نے رہزنی کی غرض سے موجود دو خطرناک ملزما ن کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جو شہر کے نواحی علاقوں میں شہریوں کو اسلحہ کی نو ک پر لوٹنے میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے شریک دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری جس کے دوران ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان اور ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم کو گزشتہ شب الگ الگ اطلاعات ملی تھیں کہ علاقہ میں چند مشکوک افراد موجود ہیں جن پر دونوں پولیس افسران نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان وقار حسین ولد مختیار حسین سکنہ سنگو سربند اور حضرت علی ولد زمان سکنہ شاہ عالم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکر لیا ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی غرض سے موجود ہونا بیان کرتے ہوئے راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتار ی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے گی گئیں ہیں جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -