محکمہ آبنوشی کے ملازمین کے تبادلوں و تعیناتیوں پر پابندی عائد
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محکمہ آبنوشی شکیل خان کی ہدایت پر محکمہ آبنوشی نے بہتر عوامی مفاد میں محکمے کے ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ آبنوشی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تبادلوں پر پابندی کا اطلاق تمام آفیسرز اور آفیشلز پر ہوگاتاکہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی ہو جائے اور نئے منصوبوں کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے۔