انٹر نیشنل ڈرائیونگ کارڈ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے: ملک شاہ محمد
بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے گذشتہ روز پشاور میں روز سمارٹ کارڈ سسٹم فار انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہداکرام قاضی اوردیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے معلوماتی اور دوسرے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا صوبائی وزیر کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔افتتاح کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ کارڈ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ڈیجٹلائزڈ کررہے ہیں پرانے مینول سسٹم کو ختم کرکے سمارٹ کارڈ سسٹم اہم پیش رفت ہے جس سے ٹرانسپورٹ کے نظام بہتری آئیگی اور اس سے ریونیو بھی پیدا ہوگا انہوں نیکہا کہ انٹرنیشنل سمارٹ کارڈ سسٹم خلیجی اور دوسرے ممالک میں پاکستانی ڈرائیور حضرات کی زرمبادلہ میں کافی مددگارثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی سروسز کے حوالے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پاکستان کا کامیاب ترین منصوبہ ہے عوام اس بارے میں اپنا مینڈیٹ دے چکی ہے عوام کا بی آر ٹی سروسز کے بغیر گزارا نہیں ہوتا انہوں نیمذید کہا کہ بی آرٹی کا مقصد عوام کو ریلیف اور سفری سہولیات دینا ہے عوام انتہائی مناسب کرایہ میں سٹنڈرڈ سہولت کے ساتھ باآسانی سفر کرسکتے ہے بی آرٹی پیسے کمانے کیلیے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلیے شروع کیا ہے صوبائی وزیر شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی محمودخان کی ہدایت پرعوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف اور سہولیات دینا ہے بی آر ٹی کی کامیابی پر عوام اپنی رائے دے چکی ہے اپوزیشن کو اس منصوبہ پر بیجاتنقید کرنے کی کوئی ضرورت نہیں دو فیڈرروٹ اور شاپنگ پلازے انڈر پراسس ہے بعدازاں صوبائی وزیر نے بس ٹرمینل میں سمارٹ کارڈ سسٹم فار ڈرائیونگ لائسنس کا بھی افتتاح کیا اور مختلف کاؤنٹرز کا وزٹ کیا۔