ڈیرہ،موٹر کار درخت سے ٹکرانے سے 2 خواتین،3 مرد زخمی

ڈیرہ،موٹر کار درخت سے ٹکرانے سے 2 خواتین،3 مرد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ چشمہ روڈ پر چشمہ روڈ ڈھلہ کے قریب تیز رفتار موٹر کارڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے  درخت سے ٹکرا گئی، کمسن بچی اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ پر چشمہ روڈ ڈھلہ کے قریب تیز رفتار موٹر کارڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کمسن بچی اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو1122اسٹیشن44کی ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔