سید حسن علی شاہ خیبر چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ صدرمنتخب 

سید حسن علی شاہ خیبر چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ صدرمنتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) سید حسن علی شاہ خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر، شاکر اللہ خان بلامقابلہ سینئر نائب صدر، اور محمد یوسف آفریدی بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران سعید رومان ایڈووکیٹ، محمد اکرام شینواری اور نقاش علی نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سید حسن علی شاہ، شاکراللہ خان اور محمد یوسف آفریدی کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن ممبران نے ان تینوں عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ نو منتخب صدر سید حسن علی شاہ، سینئر نائب صدر شاکر اللہ خان اور نائب صدر محمد یوسف آفریدی یکم اکتوبر 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دئیے گئے پروقار عشائیے میں کارپوریٹ گروپ اور ایسوسی ایٹ گروپ سے منتخب ایگزیکٹیو ممبران کا اعلان کردیا گیا تھا۔ نو منتخب صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ناموں کا باقاعدہ اعلان خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائیگا۔