اقوام متحدہ محکوم اقوام کو انصاف دینے میں ناکام ہے‘ فائق شاہ 

اقوام متحدہ محکوم اقوام کو انصاف دینے میں ناکام ہے‘ فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ محروم اور محکوم قوموں کو انصاف دلانے میں ناکام رہی ہے، کشمیری اور فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں مگر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی طاقتوں نے کچھ نہیں کیا، اسی وجہ سے انتہا پسندی اور عدم برداشت عالمی معاشرے کا حصہ بن چکا ہے، اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کی غلامی سے نکلے اور محروم طبقات کی آواز بنے، اعتماد اور طاقت میں اصافہ ہو گا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ایشیا سے افریقہ تک غربت، افلاس، بھوک اور صحت کا بحران پر کچھ نہیں کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی، ایٹمی پھیلا اور موسمیاتی تبدیلیوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے، انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام متحدہ نے کردار ادا نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کو آگے بڑھ کردار ادا کرنا ہو گا، عالمی بقائے باہمی کا اصول ہی مستقبل کی ضمانت ہے، امن، ترقی اور انسانوں کی بھلائی ترجیح بنائی جائے، تاکہ انسان سکھ کا سانس لے سکیں، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور ترجیحات کی ازسرنو بنیاد ڈالی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -