2007 دوہرے قتل کیس کا ملزم سعودی سے واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار

2007 دوہرے قتل کیس کا ملزم سعودی سے واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکبر پورہ 2007 دوہرے قتل کیس کا ملزم سعودی سے واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار۔ملزم نے بالو کے رہائشی دو بھائیوں کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے اور بیرون ملک بھاگنے کا موقع فراہم نہ کرنے کیلئے اشتہاریوں کے شناختی بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ان احکامات پر بہت سے مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہیں۔شناختی کارڈبلاک ہونے کی وجہ سے اکبرپورہ پولیس کو دوہرے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری تنویر احمد ولد بشیر احمد ساکن بالو اکبرپورہ کو سعودی عرب سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔مراد خان SHO اکبرپورہ نے قانونی طریقہ کار سے ملزم کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کر دیا۔ملزم نے 2007 میں  بالو کے رہائشی دو بھائیوں فضل رحیم اور مسکین کو قتل کیا تھا۔ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔