ٹانک،معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق کے ورثاء کو چیک حوالے
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: ڈپٹی کمشنر ٹانک کی کوششوں سے تین سالہ معصوم بچہ جو بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا کے ورثاء کو تین لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک حوالے کر دیا ٹانک کے نواحی علاقہ چیسن کچ سے تعلق رکھنے والا تین سال کا معصوم بچہ محمد سہیل ولدعمر شاہ جو رواں سال کے دوران جولائی میں اپنے گھر کے اندر بجلی کے الیکٹرک شاک لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے سرکاری سطح پر بچے کے والدین کے ساتھ مالی تعاون کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے تھے ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر ٹانک پی ڈی ایم اے کے حکام نے فوری طور پر بچے کی امداد کو یقینی بنانے کے لئے قانونی تقاضے پایہ تکمیل تک پہنچائے ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے جمعہ کے روز اپنے آفس میں تین لاکھ روپے مالیت کا چیک جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عمر شاہ کے حوالے کیا اس موقع پر بچے کے والد کی جانب سیبر وقت مالی تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر ٹانک اور صوبائی حکومت اور پی ڈی اہم اے ٹانک کے حکام کا شکریہ ادا کیا.۔