شاہدہ پروین وویمن چیمبر پشاور ڈویژن کی بلا مقابلہ صدر منتخب

      شاہدہ پروین وویمن چیمبر پشاور ڈویژن کی بلا مقابلہ صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) شاہدہ پروین وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کی 2021-22 کیلئے بلا مقابلہ صدر جبکہ ماریہ دستگیر بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اور صائمہ امجد بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا جس میں کمیشن کے ممبران زرمینہ علی ذوالفقار شمع سجاد اور اظہرہ نورین نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شاہدہ پروین ماریہ دستگیر اور صائمہ امجد کے مقابلہ میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد شاہدہ پروین وویمن چیمبر کی بلا مقابلہ صدر جبکہ ماریہ دستگیر بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اور صائمہ امجدبلا مقابلہ نائب صدر منتخب برائے سال 2021-22  کے لئے منتخب قرار پائی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وویمن چیمبر کی ایگزیکٹو ممبران کارپوریٹ گروپ سے صوفیہ نور ماریہ دستگیر اور نگہت جاوید جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے صائمہ امجد عفیفہ سجاد اورحمیرا بلور ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبران منتخب ہوگئی ہیں۔ وویمن چیمبر کی نو منتخب صدر شاہدہ پروین اور کابینہ کے دیگر ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاروباری خواتین کے مسائل اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری خواتین کے مسائل اور مصنوعات کی بہتری و ترقی کیلئے خصوصی معاونت اور اقدامات اٹھائیں۔