عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے چکے ہیں: فیصل کریم کنڈی 

عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے چکے ہیں: فیصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی گومل یونیورسٹی آمد اور وہاں کسان کنونشن سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان این آراو کا رونا رو کر اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کے لئے این او سی دے چکے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایل این جی کی خریداری گندم اور چینی کو ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات مہنگی کروا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنے والوں کو این او سی دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو گومل یونیورسٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤسپرے کرنے کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ طلبا، اساتذہ، ملازمین اور عام لوگوں کی یونیورسٹی آمد پر پابندی لگائی گئی تھی مگر وہاں عمران خان کی آمد بھی ہوئی اور نام نہاد کسان کنونشن بھی۔ کنونشن میں نہ میڈیا تھا اور نہ کسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آراو کی راگنی اچھی طرح یاد کرلیں کیونکہ مستقبل میں انہیں یہ راگنی کام آئے گی۔