پشاور میں کورونا کیسز میں کمی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے: کمشنر پشاور
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں کرونا اور ڈینگی وبا پر قابو پانے کے لئے تاجروں نے ایکا کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت پشاور کے تاجران کیساتھ اہم اجلاس منعقد ہواجس میں تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں پشاور صدر اور پشاور شہر کے سینکڑوں بازاروں کے صدورنے شرکت کی اجلاس میں پشاور کے مختلف بازاروں کے صدور نے دکانداروں کی ویکسینیشن بازاروں میں کروناضابطہ اخلاق پر عملد رآمد کے حوالے سے اور اپنے بازاروں کے مسائل سے کمشنر پشاور ڈویژن کو آگاہ کیا انہوں نے اپنے اپنے بازاروں کے دکانداروں کے ویکسینیشن کی تفصیلات کمشنر پشاور ڈویژن کو پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تاجروں کی جانب سے کرونا ویکسینشن اور بازاروں میں کرونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تاجر انصاف کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ پشاور میں کرونا کیسز کی کمی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس کامیابی میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے کرونا ہی نہیں 2015 کا پشاور میں تاریخی آپریشن کی کامیابی میں بھی تاجروں کا اہم کردار تھا انہوں نے تاجروں کو یقین دلایاکہ تمام اہم معاملات میں تاجروں سے ضرور مشاورت کی جائے گی اور ان کے ہر جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کمشنر پشاور ڈویژن کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں برا ہ راست ان سے رابطہ کیا جا ئیگااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر انصاف کے صوبائی صدر شاہد خان نے عزت افزائی پر کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور کرونا اور تجاوزات سمیت ہر اہم معاملے میں انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ بعض بازاروں میں مسائل کے حل کے موقع پر ہی احکامات جاری کرنے پر کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اجلاس کے آخر میں مختلف بازاروں کے صدور نے کمشنر پشاور ڈویژن کو پھول اور تحائف پیش کیے۔