نوشہرہ،مطلقہ سے دوبارہ شادی،شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) شوہر نے اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ شادی رچانے کی عرض سے اپنی دوسری بیوی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،قاتل شوہر نے خود کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچاکر خود اپنے آپ پر بھی فائرنگ کردی،جس سے وہ زخمی ہوگیا،اس سلسلے میں عمر حیات ولد نوشاد ساکن ملک آباد نوشہرہ کلاں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ 8 سال قبل میری ہمشیرہ مسماۃ سائمہ کی شادی عمران ولد شمشاد ساکن مثل آباد نوشہرہ کلاں کے ساتھ انجام پائی تھی،لیکن میرے بہنوئی عمران نے اس کو طلاق دے کر میری دوسری بہن نازو کے ساتھ شادی رچائی، اور کچھ عرصہ بعد نازو اور عمران کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،عمائدین نے ہمارے اور عمران کے مابین راضی نامہ بھی کیا تھا لیکن کام نہ بن سکا،اور میرے بہنوئی عمران نے میری بہن نازو پر فائر کردیا،جبکہ خود پر بھی فائر کرکے اپنے آپ کو بچانے کا ڈرامہ رچایا،