مردان تعلیمی بورڈ کے سالانہ متنازع نتائج کے خلاف نوشہرہ کے طلباء سڑکوں پر
نوشہرہ (بیورورپورٹ) مردان تعلیمی بورڈ کے سالانہ متنازع نتائج کے خلاف نوشہرہ کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے،نتائج ماننے سے انکار،مردان تعلیمی بورڈ کے چیرمین برطرف کرنے اور وسیع تر تحققات کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں مردان تعلیمی بورڈ کے سالانہ نتائج میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء سڑکو ں پر نکل آئے،طلبہ نے نوشہرہ پریس کلب سے نوشہرہ شوبرا چوک تک احتجاجی واک کیااور نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیاجبکہ بورڈ چیر مین کے خلاف نعرے بازی کی،احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ ان کو سازش کے تحت کم نمبر دئے گئے ہیں جبکہ سفارش کرنے والے طلباء اور اسکولوں کو زیادہ نمبر دئے گئے ہیں،طلباء کا کہنا تھا تمام پرچوں کی دوبارہ ری چیکنگ کیا جائے اور یا سب طلباء سے سیپلمنٹری امتحان لیا جائے تاکہ حق دار طلباء کو اصل نمبرات مل سکے،طلبا ء اعلی حکام اور وزیر تعلیم سے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مردان تعلیمی بورڈ کے چیرمین کو فی الفور برطرف کیا جائے اور وسیع تر تحققات کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب احتجاج میں شریک سیاسی پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج یہ طلباء اپنے جائز حق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں بورڈ انتظامیہ کو چاہئے کہ ان کے مطالبات تسلیم کرلے اور دئے گئے پرچوں کی ری چیکنگ کے ساتھ ساتھ سپلیمنٹری امتحان کروائے کیونکہ طلباء کا بھی یہ کہنا ہے کہ ان سے دوبارہ امتحان لیا جائے تاکہ حق دار طلباء کو اپنا حق مل سکے اور مردان بورڈ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ طلباء سے از سر نو پیپر لے کر حقیقی معنوں میں حق دار طلباء کو جائز نمبر دیں،احتجاج کے دوران طلباء نے نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔۔جس سے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔تاہم پولیس اہلکاروں ایک گھنٹے کے مزاکرات کے بعد جی ٹی رو ڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کردی